Wednesday, April 12, 2017

ایک دفعہ کا ذکر ہے

‏ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک شیرنی اور گدھے کی شادی ہو گئی ان کے ہاں بیٹا ہوا تو سب پریشان تھے کہ یہ گدھا ہے یا شیر .. پھر ایک دن شکاری کی گولی سے ‏شیرنی ہلاک ہو گئی، گدھا بہت غمزدہ تھا تمام جانوروں نے بہت ہمدردی کی مگر دکھ کم نہ ہوا تو سب نے ملکر گدھے کو جنگل کا بادشاہ بنا دیا . ‏گدھے نے بادشاہ بن کر ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہر طرف کرپشن اور افراتفری تھی، سب نے فیصلہ کیا کہ گدھے کو ہٹا کر کسی اصل شیر کو حکومت دینی چاہیے, ‏الیکشن کا فیصلہ ہوا تو گدھے نے اپنے بیٹے کو نامزد کر دیا، سب نے کہا یہ تو " کھوتے کا پتر "  ہے گدھے نے کہا مگر اس کی ماں تو شیرنی تھی نا .. ‏پھر گدھے نے اپنے بیٹے کا نام بدل دیا تاکہ کوئی اس کو " کھوتے کا پتر "  نہ کہے
یہ ایک انتہائی غیر سیاسی کہانی ہے لہذا اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے

0 comments:

Post a Comment

Thanks you for comment