Sunday, April 16, 2017

پردہ دار خاتون

پردہ دار خاتون:
یہ پیغام ہر لڑکی کے لئے ہے۔۔۔
جس طرح پریکٹیکل لائف میں ہر گھر کی ہر باپ کی ہر بھائی کی عزت انکی خواتین ہوتی ہیں اور وہ خواتین آخری حد تک یہی کوشش کرتی ہیں اپنے آپکو پاک صاف رکھیں شر پسندوں کی نگاہیں سے بچ کر رہیں اور وہ اپنی بہت حفاظت کرتی ہیں کہ گھر سے باہر نکلنے کے بعد محلے میں چوک میں یا بازار میں کوئی فوت شدہ غیرت کا شخص اس پر آواز نا کسے اس پر گندی نگاہ نا ڈالیں اور جو خواتین ایسا کرتی ہیں وہی عزت دار کہلاتی ہیں ۔۔
ایسے یہ فیس بک ہے یہ بھی وہی محلہ وہی چوک وہی بازار ہے جہاں ہر کوئی اپنی باتوں کا بازار گرم کئے بیٹھا ہے اپنی سوچ اپنے افکار اپنا خیالوں کی دکان سجائے بیٹھا ہے ۔۔ کہ ہر شخص گزرتا گزرتا کبھی نقص نکالے گا کبھی گالی دے گا کبھی برا بھلا کہے گا کبھی اپنا حسد کا لاوا بکھیرے گا ۔۔۔ تعریف اور بچ بچا صرف اسی عزت دار کی ہے جو خود اپنی عزت کروائے جو خود اپنی حفاظت کرے ۔۔۔
میری بہنوں ،،،، فیس بک کو احتیاط سے استعمال کرو ۔۔۔ آپکی پہچان آپکے سٹیٹس سے ہی کی جائے گی لوگ یہی کہیں گے جیسی یہ پریکٹیکل لائف میں ہے ویسے ہی ادھر سے ظاہر ہوتی ہے ۔۔۔ چونکہ فیس بک اب بہت عام ہوچکی ہے اس لئے اپنے آپکو فیس بک پر بھی پاک صاف رکھو ۔۔ اپنے آپکو ہر شر پسند سے بچاؤ اگر تم اپنی حفاظت نہیں کروگی تو کوئی بھی اٹھ کر تمہاری حفاظت نہیں کرے گا سب فیس بک پر ایسی لڑکیوں کی بے عزتی سے لطف لیتے ہیں ۔۔۔ کسی کے لطف کا سامان نا بنو ۔۔۔ مردوں کو اس لئے نہیں کہہ رہی کیوں کہ اگر تم انکے لطف کا سامان پیدا کروگی تو وہ دلچسپی لیں گے ۔۔اگر تم ہی ٹھیک ہوگی تو کوئی تم پر ایک لفظ نا کہے گا جس سے تمہیں شرمندہ ہونا پڑے ۔۔ فیس بک استعمال کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھو تم اپنے باپ کی اپنے بھائی کی عزت ہو اپنی ماں کا فخر ہو ۔۔اسی فخر کو قائم رکھنا تمہارا اولین فرض ہے

0 comments:

Post a Comment

Thanks you for comment