Saturday, September 30, 2017

پشاور میں ڈینگی بخار کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے

پشاور میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا مزید دو افراد چل بسے، صوبے میں ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 37 ہوگئی ۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی وائرس سے مزید دو افراد


انتقال کر گئے ہیں۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے بھر میں آج ڈینگی وائرس کے1ہزار 602 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 330 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 330 افراد میں سے 117 افراد کو صوبے کے مختلف اسپتالوںمیں داخل کرایا گیا جبکہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 327 افراد زیر علاج ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Thanks you for comment